مزید خبریں

Jamaat e islami

ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی سرگرمی

ملازمین کی ترقیاں ، اپ گریڈیشن، فنڈز کی منتقلی، ریجنل ٹریننگ سینٹر سے اپر ڈویژن اور لوئر ڈویژن کلرکس کی امتحانات میں کامیابی اور ٹائم اسکیل، حیسکو اور سیپکو ملازمین کا متواتر ہونا یونین کی مسلسل شب روز جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اس اتحاد کی برکت سے ہم اپنے دیگر مسائل کو بھی حل کرالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدر آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔