مزید خبریں

باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے نئے صدر منتخب

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی گلستان سوسائٹی میں دو روزہ راہیان کربلا کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں وحدت کانفرنس ، انٹرا پارٹی الیکشن و دیگرپروگرام منعقد کیے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں سندھ کے 27 اضلاع نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی کو مجلس وحدت مسلمین سندھ کا نیا صدر منتخب کرلیا۔ اس الیکشن میںعلامہ مختار امامی ، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ باقر زیدی نے حصہ لیا۔ اکثریتی رائے سے باقر عباس زیدی صدر منتخب ہوگئے۔