مزید خبریں

نیشنل ہائی وے اورموٹر وے پولیس کو جدید بنانے کیلیے اہم اقدام

کراچی( پ ر ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدام کے لیے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز استعمال کرے گی۔ ہایٹیرا اسمارٹ آئی ڈی ایس سسٹم پولیس کے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز کی وڈیوز مرکزی کنٹرول آفس میں لائیو دکھائے گا اور رئیل ٹائم نگرانی و کنٹرول کے قابل بنائے گا۔