مزید خبریں

پولیس بول نیوز کے رپورٹر کی موٹر سائیکل برآمد کرنے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس40 سے زائد روز گزر جانے کے باوجود بول نیوز کراچی کے سنیئر رپورٹر صلاح الدین علی کی موٹر سائیکل برآمد نہ کرسکی۔بول نیوز کے رپورٹر صلاح الدین علی کی موٹر سائیکل نمبر KJQ -9406 کورنگی نمبر ساڑھے تین سے 25 اپریل 2022 ء کو چوری ہوئی تھی۔ جس کی ایف آئی آر 346 / 2022 عوامی کالونی تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔ صحافی صلاح الدین علی اپنی فیملی ہمراہ اسپتال گئے جب باہر آئے تو موٹر سائیکل موجود نہیں تھی جس کے بعد فوری پولیس اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کو آگاہ کیا گیا۔ تاہم اب ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس حرکت میںنہ آئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل برآمد نہ ہوسکی ۔