مزید خبریں

چیف جسٹس عدالتی اسٹاف کو یرغمال بنانے کا نوٹس لیں،ولی وردگ

کراچی (پ ر) ایپجیا پاکستان کے مرکزی چیئرمین ولی خان وردگ ‘ مرکزی صدر رحمت اللہ خان اور مرکزی کابینہ کے ارکان سمیت ایپجیا بلوچستان کے صوبای چیئرمین ایپجیا صدرالدین موسیٰ خیل، معظم عالی جاہ ودیگر سمیت تمام مرکزی و صوبائی قائدین ایپجیا نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سندھ کے ملازمین پر سندھ کے وکلاء کے تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے جوڈیشل ایمپلائز خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ ہم ان کی ہر مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایپجیا پاکستان کے قائدین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور معزز چیف جسٹس پاکستان سے عدالتی اسٹاف اور جج صاحبان کو یرغمال بنانے کے عمل کا نوٹس لینے کی استدعا کی۔ ایپجیا کے قائدین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی منشا پر ڈسٹرکٹ و سیشن جج کراچی ایسٹ خالد حسین شاہانی کے تبادلے کا مطالبہ سراسر غیر قانونی اور سروسز رولز کے خلاف ہے اور اگر یہ مطالبہ مان لیا جائے تو کل کوئی بھی جج ٹرانسفر کے اندیشہ سے وکلاء کے ہاتھوں بلیک میل ہوتا رہے گا اور یہ مطالبہ تمام جوڈیشری اسٹاف کے لیے ہراسگی کا باعث بنتا رہے گا ،ایپجیا کے قائدین نے کہا کہ سندھ جوڈیشری اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ صرف اور صرف جوڈیشری اسٹاف کو بار کے حوالے کرنے کا ایک حربہ ہے جس سے کل کوئی بھی اسٹاف ممبر صیح معنوں میں رولز کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکے گا۔ؔ