مزید خبریں

شیخ محمد فیروز کی وفد کے ہمراہ آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی( پ ر)پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے بانی و چیئرمین سابق ٹائون ناظم اورنگی ٹائون پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ محمد فیروز نے وفد کے ہمراہ بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل این اے240 میں پارٹی کے امیدوار ناصر لودھی کی کامیابی کیلیے اقدامات اور بلدیاتی الیکشن میں فتح حاصل کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو، کراچی کے صدر صوبائی وزیر لیبر سعید غنی، نعمان شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے، شناختی کارڈ و پاسپورٹ کے حصول میں دشواریوں سمیت ترقیاتی کاموں میں بنگالی علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، اس موقع پر آصف علی زرداری نے سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر لیبر سعید غنی کو پاکستانی بنگالیوں کے مسائل کو فوری حل کیے جائے۔