مزید خبریں

تیل قیمتوں میں اضافہ،مومن آبادمیں جماعت اسلامی کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع غربی کے زیراہتمام کمر توڑ مہنگائی،پیٹرول وبجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج مومن آباد ، چوک بجلی نگر روڈ پر ہوا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے پیٹرول بم ، پھر بجلی بم قوم پر برسائے ہیں جس کے نتیجے میں اشیاء خورونوش وکرایوں میں بے لگام اضافہ ہوگیا ہے۔عوام موجودہ حکومت سے نالاں ہیں اور بپھرے ہوئے ہیں۔ حکومت کی اپنی عیاشیاں اور شاہ خرچیاں عروج پر ہیں جبکہ غریب ومتوسط طبقے کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر حکومت کاکوئی کنٹرول نہیں رہا اور مہنگائی کے اس طوفان میں عوام کو لاکر چھوڑدیا گیا ہے۔