مزید خبریں

استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں‘ناصرحسین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں‘اس بات پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی سے مراعات لے رہے ہیں اور استعفے کا ڈراما بھی کر رہے ہیں ،اگر نیازی اسمبلیوں سے نکلنے میں سنجیدہ ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی کے کو کہیں اسمبلی تحلیل کریں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کا پی آرو بنا ہوا ہے، کہتا ہے استعفے کی تصدیق کیلیے اسپیکر کے ہاں پیش نہیں ہونگے۔