مزید خبریں

ٹی ایل پی کا 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان تحریک لبیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ہر حلقے میں اپنے امیدوار کو کھڑا کریں گے۔ تمام جماعتوں کا مقابلہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں امیدواروں کی طرف سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستوں کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ جلد حتمی امیدواروں کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔