مزید خبریں

عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی کو 3 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب ، حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کا مقصد موثر طور پر عوامی رابطہ مہم چلانا اور انتخابات کے لئے بھرپور حکمت عملی سے تیاری کرنا ہے۔