مزید خبریں

چیئر مین رحمۃاللعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے

اسلام آباد (آن لائن) چیئر مین رحمۃ اللعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے۔ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس نے استعفا وزیر اعظم کو بھیج دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مدت 10 جون کو ختم ہوجائے گی۔ اتھارٹی کی تحلیل سے موجودہ تمام ممبران بھی فارغ ہوجائیں گے، حکومت نیشنل رحمۃاللعالمین اتھارٹی کا ترمیمی بل لانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اتھارٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ حکومت نے نیشنل رحمۃا للعالمین اتھارٹی کا آرڈیننس پیش کیا تھا۔ اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس چار ماہ تک ایکٹ نہ بن سکا۔ اتھارٹی آرڈیننس دوسری مرتبہ توسیع کے بعد 10 جون کو ختم ہوجائے گا۔