مزید خبریں

سندھ کے بیراجوں میں پھر سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی

سکھر (اے پی پی)سندھ کے بیراجوں میں پھر سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ، مجموعی کمی 53 فیصد تک پہنچ گئی ۔ ترجمان سکھر بیراج کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ 4 جون و سندھ میں زرعی پانی کی کمی 53 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔سکھر اور گڈو بیراج پر 48 گھنٹوں کے دوران 8-8 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا، سکھر بیراج پر 50 ہزار کیوسک سے پانی کم ہوکر
42 ہزار کیوسک رہ گیا ہے،گڈو بیراج پر61 ہزار کیوسک سے پانی کم ہوکر 53 ہزار کیوسک رہ گیا ہے ۔ ترجمان بیراجز کے مطابق گڈو بیراج کے دو کینال ،رینی کینال اور بیگاری کینال دو ماہ سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود تاحال بند ہیں۔ صوبے میں پانی کمی کے باعث چاول، کپاس، گنے، مکئی سمیت دیگر فصلات شدید متاثر ہو ئی ہیں، کاشتکار سخت پریشان ہیں ۔