مزید خبریں

ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ اور میزنائن فلور پرآگ لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کا اخراج جاری ہے جسے بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔نیوی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔رپورٹ کے مطابق پہلی منزل پر رکھے سامان میں لگی آگ بجھانے کے لیے دیوار توڑ دی گئی ہے۔فائر آفیسر نے کہا کہ میزنائن فلور پر بڑی تعداد میں کپڑا
موجود ہے، میزنائن فلور کو مشینری سے توڑا گیا ہے، آگ بجھانے کے لیے فوم اور پانی کے ساتھ کیمیکل بھی استعمال کیا جارہا ہے، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فائر بریگیڈ کے 7 فائر ٹینڈرز، 2 بازور اوراسنارکل ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں تاہم آگ پرمکمل قابوکب تک پا لیا جائے گا یہ بتانا مشکل ہو گا۔