مزید خبریں

شہباز‘حمزہ کوگرفتاری کی اجازت عدالتی نوٹس سے ممکن ہوا‘ فواد چودھری

اسلام آباد‘ جہلم (صباح نیوز) سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز اور حمزہ کو گرفتارکرنے کی اجازت مانگنا عدالت عظمیٰ کے بروقت نوٹس سے ممکن ہوا۔ فواد چودھری نے ایک ٹوئٹ میںشہباز شریف اور حمزہ شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ عوام امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف
کریں اور قانون نافذ کریں ، اربوں منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطور حکمران مسلط ہیں۔علاوہ ازیںسابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہ رہے،لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے،سرکاری افسران کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بنیں یہ حکومت 2،3 ماہ کی مہمان ہے،اس کے بعد بعد عام الیکشن میں جا رہے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔