مزید خبریں

بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ نہیں دے سکتے‘خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ نے عمران خان کو احتجاج کی اجازت دی تو کوئی کنٹینر نہیںہو گا۔ عمران خان اگر آزادی مارچ نہ کرتے اور ہمیں دھمکی نہ دیتے تو شاید ہم سیاسی جماعتیں فیصلہ کرتیں کہ اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہو جاتے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ نہیں دے سکتے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان آنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار سید خورشید احمد شاہ نے ایک نجی
ٹی وی وے انٹرویو میں کیا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر عدلیہ عمران خان کو احتجاج کی اجازت دے دیتی ہے تو پھر ہم راستے کھول دیں گے اور کوئی کنٹینر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی عدلیہ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کی اور اب بھی نہیں کرسکتے۔