مزید خبریں

معروف صنعت کارسیٹھ عنایت اللہ برکت انتقال کرگئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے معروف صنعت کار فتح گروپ کے روح رواں سیٹھ عنایت االلہ برکت بھائی 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔نماز جنازہ اقصیٰ مسجدسرکاواس جی اسپتال فتح ہاؤس میں پیش امام مولانا فہیم جلبانی نے پڑھائی ،تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی صابر قائمخانی،رکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی،ایم ایس سرکاواس جی عامر،حسن علی،شمس الدین، عبدالرؤف،علی،زبیر گانگھر ا،ڈاکٹر حادی بخش جتوئی، عبدالمالک یوسفانی،ضیا الدین،یاور علی شاہ، محمودجعفری ایڈووکیٹ، سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمن راجپوت،دانش عطاری، فہد حسین، وسیم جی،نجم نور الدین ایڈووکیٹ،مصطفی خان، طاہر، اظہار، عبدالغفار،انجم اجمیری،دانش شفیق،اعظم خان،حسن،فہد، ضیا مسرور ایڈووکیٹ،مسرت علی، مبارک حسین،مشتاق احمد چندریگر،محمد انیس میمن، اشفاق میمن،ناصر خان،سیٹھ عبدالوحید،سابق صدر چیمبر آف کامرس گروپ لیڈر سیٹھ گوہر اللہ،سیٹھ اسد، سیٹھ ہمایوں،سیٹھ القان،سیٹھ شاہد،سیٹھ سکندر، ہدایت اللہ ودیگر نے شرکی کی۔