مزید خبریں

چند ہفتوں کی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ، عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھا رٹی (نیپرا) کی طرف سے بجلی کے بنیا دی ٹیرف میں اوسطاً 8روپے تک بڑھانے کی سختی سے مذمت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے سے بنیا دی ٹریف 24.50روپے تک ہو جائے گا ، حکومت نے ایک ہفتے میں 60روپے پیٹرول مہنگا کر دیا ہے ، صنعتکاروں کو کنٹینر کی نقل و حمل او ر شہریوںکو کرایوں کی مد میں بھا ری بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی گیس کی قیمت میں چالیس تا پینتالیس فیصد اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ،یہ عوام اور تاجر برادری کے ساتھ ظلم اور زیا دتی ہے ، جو کہ اشیا ء خو رو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہوگا ، ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، عوام پیٹ کو بھرنے کے لے دو وقت کی رو ٹی میسر نہیں ہے اور یہ ہی صو رتحال رہی تو ملک میںلو ٹ مار اور خو د کشیوں کے واقعات میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ، عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف عوام الناس اور ایس ایم ای سیکٹر کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف میں مزید اضافے کو واپس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے سے صنعتی پیداواری لاگت بڑھتی جا رہی ہے ، صنعتوں میں 60فیصد پیداوار ہو رہی ہے ، صنعتکا ر سخت پریشان ہیں ، ایس ایم ایز سیکٹرکسی بھی ملک کی معا شی ترقی میں بنیا دی حیثیت رکھتا ہے ، پیٹرول ، گیس اور بجلی ٹیرف میں اضافے سے ایکسپو رٹ پر منفی اثرات پڑیں گے ، ریجن میں ہم سب سے زیا دہ مہنگی بجلی پیدا کررہے تھے ، پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے تاجربرادری کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، موجودہ حالات میں برآمدات میں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا ، ڈالر اور کرنسی میں استحکام پیدا نہیں ہو سکے گا یہ ایک خطرناک بات ہے ، بجلی ٹیرف میں اضافہ چھو ٹی صنعتوں کے لیے زہر ہے بجلی ٹیرف میں اضافے سے تجا رتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوںگی ، معا شی بحران سے نبرد آزما ہونے کے لیے کفا یت شعا ری پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ،جن ممالک کی جی ڈی پی گروتھ اچھی ہے ان سے ہم کئی درجہ پیچھے رہ گئے ہیں ۔