مزید خبریں

لگتا ہے حکمران ملک کو تباہ کرنے کیلیے ہی آئے ہیں،ابوالخیر زبیر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمراں ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے مشن پر آئے ہیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک 3بڑی جنگیں بھی ہوئیں لیکن ان نامساعد حالات میں بھی عوام کو کبھی اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا آج کرنا پڑ رہا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ چندروز قبل یہی حکمران سابق حکمرانوں کے خلاف مہنگائی مارچ کررہے تھے اور حکومت میں آکر مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کررہے تھے لیکن حکومت ملتے ہی تمام دعوے بھول گئے اور مہنگائی کے بم برسا کر عوام کا جینا دوبھر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک سے سودی نظام کو ختم کیاجائے اور اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے ۔