جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی اسٹینڈ سے اقبال منجھو ،راجا ڈہر، در محمد کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھے گئے ان کے ہاتھوں میںبینر اور پلے کارڈ تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے آئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تو عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیںپیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے معاشی طور پر سخت پریشانی کا شکار ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے روزگار سے بھی محروم ہو گئے ہیںآئے روز پیٹرول بم گر اکر ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے ۔