مزید خبریں

شکارپور: دن دیہاڑے فائرنگ 17 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

شکار پور (نمائندہ جسارت) نیو فوجداری تھانے کی حدود عباسی کالونی اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق نوجوان کی شناخت شعیب ولد علی حسن میرانی کے نام سے ہوئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثا نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ظالموں نے ظلم کیا ہے۔ دوسری جانب نیو فوجداری پولیس نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میرانی برادری کے افراد لاڑکانہ کے اصل رہائشی ہیں واقع کی مزید تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔