مزید خبریں

ٹنڈو جام: معروف زرعی ماہر ڈاکٹر خالد شیر الدین انتقال کر گئے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)معروف زرعی ماہر تبلیغی جماعت کے رہنما اور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن 84 گروپ کی مشاورتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد شیرالدین اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں دینی سماجی سیاسی رہنمائوں، زرعی ماہرین اور بڑی تعداد میں معززین شہریوں نے شرکت کی۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ اور 3 صاحبزادے چھوڑ ے ہیں، مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نورشاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔