مزید خبریں

کندھکوٹ: صحافی شاہد سومرو کے نام سیمینارکا انعقاد

کندھ کوٹ(نمائندہ جسارت)پریس کلب میں پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے صحافتی نمائندوں کیخلاف جرائم کامقابلہ کرنے کے عنوان کے تحت شہید صحافی شاہد سومروکے نام سے ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں صحافتی تنظیموں کے ذمہ داران سیاسی وسماجی اور کاروباری تنظیموں کے ذمہ داران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور پی این این کے سینئر صحافی لالہ محمد حسن پٹھان ،شہید شاہد سومرو کے چھوٹے بھائی عبدالعزیز سومرو،پی ٹی آئی کے محمد شعبان جکھرانی، سماجی رہنما قطب الدین کھوسہ،جماعت اسلامی کے جان گل خلجی،ایس ٹی پی کے دلمرادڈاھانی،پاکستان نیشنل مینارٹیز الائنس کے فقیر گوکل داس، محکمہ اطلاعات کے سید دانش عباس شاہ،جے آئی یوتھ کے حافظ محمد صدیق بھٹو ودیگر کا کہناتھا کہ کندھکوٹ کشمور ضلع میں صحافت کانٹوں کی سیج ہے یہاں کی صحافت ہمیشہ زخموں سے بھری ہوئی ہے خبروں پر صحافیوں کو دھمکیاں تشدد جھوٹے مقدمات میں پھنسانے سے انہیں ان کے قبائلی معتمدین سے ڈرانا یہاں تک کاروکاری جیسے غلیظ گالیوں سے گزرنا پڑا ہے کندھکوٹ کے صحافی کو شہیدشاہد سومروکو انہیں حق سچ لکھنے کی پاداش میں 20 سال قبل حق کے راستے سے ہٹایا گیا علاقہ کے سیاسی خاندان شہید شاہد سومروکو شہید کرکے بھی میدان عمل میں علاقے کے صحافیوں کو جھکانہ سکے۔