مزید خبریں

عوام جماعت اسلامی کے دست بازو بنیں، مشتاق عادل

 

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی ٹنڈوآدم کی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں لیکن موجودہ ایڈمنسٹریشن اور نام نہاد نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹنڈوآدم شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا بلدیاتی الیکشن قریب ہے ٹنڈوآدم کی عوام جماعت اسلامی کے باضمیر نمائندوں کا ساتھ دے، اس کے دست بازو بنیں، جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، مشتاق احمد عادل جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نائب امیر مشتاق احمد عادل کی سربراہی میں ٹنڈوآدم الیکشن افس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے جینا محال کر دیا ہے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا اب وقت آگیا ہے عوام نا اہل حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی اور ملک میں عادلانہ نظام لانا چاہتی ہے۔ مشتاق احمد عادل نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار بلدیاتی انتخاب میں شہر سے حصہ لے رہے ہیں اور ٹنڈوآدم کی عوام سے اپیل کرتے ہیں غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، جماعت اسلامی کے اُمیدوار ٹنڈوآدم کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور شہر کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔