مزید خبریں

ٹنڈو جام: مریض کو لے جانے والی ایمبولینس کوسٹر سے ٹکرا گئی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)میرپورخاص سے حیدرآباد مریض کو لے جانے والی ایمبولینس کا ٹنڈوجام میں کوسٹر سے تصادم ہو گیا، اطلاعات کے مطابق ایمبولینس میں ایک خاتون جس کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی اسے حیدرآباد لے جایا جارہا تھا خاتون کا نام لیلا ولد رمضان تھا اس کے لواحقین نے بتایا کہ گھر میں پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی خاتون کو لگ گئی تھی جس کی وجہ سے یہ شدید زخمی تھیں اور ڈاکٹر نے حیدرآباد سول اسپتال لے جانے کا کہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سینٹر میں موت کی تصدیق ہوئی تو لواحقین نے رورل ہیلتھ سینٹر کی ایمبولینس کو میرپور خاص لاش لے جانے کے لیے مانگا جس پر رورل ہیلتھ سینٹر کے ملازم نے بتایا کہ تیل 200 روپے لیٹر ہو گیا ہے اور لاش لے جانے کے 3500 روپے لگیں گے۔