مزید خبریں

عمران خان پر غداری کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے، راول شرجیل

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا ہے کہ نیازی کی بدولت آج ملک مہنگائی کی اور مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے ملک توڑنے کی باتیںکرنے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے موسیٰ کھٹیان اور ناریجانی میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا اگر ملک میں سلیکٹڈ حکومت نہ قائم ہوتی تو عوام کو مہنگائی کے بحران سے نہ گزرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا عمران نیازی کے ملک توڑنے کے بیان پر فوری کارروائی اور غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،ملک مہنگائی اور غربت کے دلدل میں عمران خان کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشش کر رہی ہے ،ہم بہت جلد اس مشکل دور سے نکل جائیں گے ،آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ثابت کرے گی کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔