مزید خبریں

مٹیاری: چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

مٹیاری(نمائندہ جسارت)اڈیرولال اسٹیشن گاؤں میں افسوسناک واقعہ، ایس ایس پی محمد کلیم ملک کے مطابق چوتھی جماعت کی 10 سالہ معصوم بچی کونج خشک سے وحشی درندے ننھا عباسی نامی سفاک ملزم کی جانب سے زیادتی کی کوشش اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ ایس ایس پی محمد کلیم کے مطابق ملزم بریانی کا پکوان سینٹر چلاتا تھاجو معصوم بچی کو یرغمال بنا کر لے گیاتھا ایسی وارداتوں میں کوئی اور بھی ملوث پایا گیا تو ہرگز معاف نہیں کیا جائے ملزم کو سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ تھری میں پیش کیا گیا ۔