مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان: جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر پولیس کی جانب سے ایکٹو کرمنلز ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائیر عارف ملاح کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 800 عدد مین پڑیاں برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے منشیات فروشوں کیخلاف کرتے ہوئے حسن نوناری اور اللہ ڈنونوناری کو گرفتا رکرتے ہوئے ان کے قبضے سے 700 لیٹر غیر تیارشدہ دیسی شراب اور 30 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم عبدالجبار میمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔