مزید خبریں

سوشل میڈیا الیکٹرونک اور پر نٹ میڈیا کیلیے خطر ناک ہے،سوائی خان چھلگری

 

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن ڈویژن سوائی خان چھلگری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا الیکٹرونک اور پر نٹ میڈیا کے لیے خطر ناک وائر س ہے، سوشل میڈ یا نے اس شعبے کو بہت نقصان پہنچا یا ہے ماضی کی صحافت اور آج کی صحافت میں دن رات کا فرق ہے صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ خبر کی تصدیق کرنے کے بعد شائع کر یں آج جو صحافیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں وہ سوشل میڈیا کے وائرس کے متاثر افراد ہیں ایماندارانہ صحافت کر نے والے کسی بھی صحافی کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے محکمہ انفارمیشن سند ھ کے رجسٹرڈ صحافیوں کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس میں بیمار صحافیوں کے علاج معالج سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے ملک کی ترقی و خوشحالی سمیت سند ھ کی خوشحالی اور اس کی تعمیر و تر قی کے لیے اپنے قلم کا استعمال درست کرنا ہے کیونکہ صحافت پیغمبری پیشہ ہے اس کا تقدس کو بلند کر نے کے لیے پاک صحافت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سوائی خان چھلگری بلوچ نے متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے رابط سیکرٹری اور سینئر صحافی عبدالحمید عباسی اور ٹنڈوالہیار کے معارف ادیب ریاض عمرانی کی دعوت پر نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پہنچ کر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔