مزید خبریں

باڈہ:چوروں نے کریانے کی دکان کا صفایا کر دیا

 

باڈہ (نمائندہ جسارت) شہر میں بدامنی کی آگ پھیلی ہوئی ہے، بھٹی چوک بھٹی رائس مل کے قریب نامعلوم چوروں نے کریانے کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی چوری کرلی۔ کریانے کے مالک پیپلزپارٹی کارکن نوجوان شاعر پرویز سولنگی نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ معمول کے مطابق صبح 5 بجے دوکان کھولنے پہنچا تو دیکھا کے دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اندر جا کر دیکھا تو 10 ہزار روپے نقدی، ٹچ موبائل اور لاکھوں روپے کا کریانے کا سامان چوری ہوچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے چوری کرکے مجھے بے روزگار بنادیا اور مجھ سے جینے کا حق چھین لیا اب میں اس پریشانی کے عالم میں ہوں کہ گھر کا خرچہ کیسے چلاؤں گا؟انہوں نے بتایا کے واقعے کی فریاد تھانے میں درج کروائی ہے۔ آخر میں انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ، ڈی ایس پی ڈوکری اور ایس ایچ او باڈہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری چوروں کے خلاف کارروائی کرکے میری چوری واپس اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔