مزید خبریں

کندھکوٹ: موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش پر نوجوان زخمی

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور تھانہ کی حد انڈس ہائی وے کے مقام ملک لاڑو کے قریب مبینہ طور پر دن دہاڑے کشمور شہر کے رہائشی ارشاد احمد سومرو سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے کشمور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرہم پٹی کے بعد نوجوان کو ڈسچارج کیا گیا۔ ایس ایچ او کشمور حسین شاہانی کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان کا پیسوں کے لین دین کے معاملے پر اپنے ماموں کے ساتھ مسئلہ چل رہا تھا اس وجہ سے نوجوان نے اپنے آپ کو خود زخمی کیا۔ موقع واردات پر زخمی نوجوان کا پسٹل، موٹر سائیکل ،موبائل اور کچھ نقد رقم بھی موجود تھی، معاملات کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے خود ڈراما کیا۔