مزید خبریں

نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف 5ویں وکٹ پر بڑی شراکت

لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن تھامس بلندڈیل اورڈاریل مشیل نے5ویں وکٹ کی شراکت میں 366 گیندوں پر 195 رنز جوڑے جو نیوزی لینڈ کے لیے انگلینڈ کے خلاف5ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ڈاریل مشیل کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی۔ وہ203 گیندوں پر12 چوکوں کی مدد سے108 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ جس وقت ڈاریل مشیل آئوٹ ہوئے اس وقت ٹھامس بلندڈیل194 گیندوں پر 94 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔ اس اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کرکے وہ بھی آئوٹ ہوگئے تھے۔ انہوں نے198 گیندیںکھیلیں اور12 چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگ میں40 اوور میں رن بناکر آئوٹ ہوئی تھی اور دوسری اننگ میں جب اس کی چوتھی وکٹ22.5 اوور میں56 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تو ایسا لگ رہا تھا کہ پہلی اننگ کی کہانی دہرائی جائے گی مگر دوسری اننگ میں تھامس بلندڈیل اورڈاریل مشیل ڈٹ گئے اور دونوں کھلاڑی 5ویں وکٹ کی شراکت میں60.3 اوور میں 195 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف5ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ مارٹن کرو اور شین تھامسن کے پاس تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اسی میدان پر جون 1994 میں180 رنز کی شراکت کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ138 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ مارٹن کرو نے اس اننگ میں364 منٹ میں255 گیندوں پر20 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے142 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جبکہ شین تھامسن161 منٹ میں141 گیندوںپر 12 چوکوں کی مدد سے69 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی۔ یہ ساجھے داری میچ کی تیسری اننگ میں ہوئی تھی اور یہ ٹیسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
بیون کونگڈن اور وکٹر پولارڈ کونیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف میچ کی چوتھی اننگ میں 5ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کرنے کو اعزاز حاصل ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ناٹنگھم میں جون 1973 میں177رنز کی شراکت کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ130 کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد 5ویں وکٹ کی شراکت میں177رنز جوڑے گئے تھے۔ اتنی بڑی شراکت میں نیوزی لینڈ کو شکست سے نہیں بچا سکی تھی اور وہ یہ ٹیسٹ 38 رنز سے ہارگئی تھی۔کپتان بیون کونگڈن کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو409منٹ میں377 گیندوں پر19 چوکوں کی مدد سے 176 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ وکٹر پولارڈ نے437 منٹ میں 311 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف 5ویں وکٹ کی ابھی تک13 شراکت 100رنز سے زیادہ رن کی ہوئی ہیں۔ مارٹن ڈونلی اور فرینک مونی کو نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف 5ویں وکٹ کیلیے پہلی سنچری رفاقت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان دونوں نے لیڈز میں1949 میں5ویں وکٹ کی شراکت میں120رنزجوڑے تھے۔