انقرہ (جسارت نیوز)چین کی ویمن والی بال ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کی والی بال نیشنز لیگ کے ایک میچ میں نے ترکی کو3-1 سے ہرا دیا۔ایف آئی وی بی والی بال نیشنز لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں جاری ہیں۔ چین کی خواتین کی والی بال ٹیم نے لیگ کے پول 2 کے اہم میچ میں میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔چین کی کھلاڑیوں کی سرو شارٹس کا جواب دینے میں ترکی کی ٹیم ناکام رہی ، ترک ٹیم کو حریف ٹیم کے دفاع کو توڑنے میں مشکل پیش آئی۔ ترکی کے انقرہ اسپورٹس ہال میں کھیلے گئے ایف آئی وی بی والی بال نیشنز لیگ کے پول 2 کے میچ میں میزبان ترکی اور چین کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کو 16-25، 25-20، 16-25 اور 22-25سے شکست دی ۔ آخری بار چین کی خواتین کی ٹیم کا مقابلہ 2021 میں ٹوکیو اولمپک گیمز میں ترکی سے ہوا تھا۔چین کی ٹیم پول 2 میں اپنا آئندہ میچ یورپی چمپئن اٹلی اور اس کے بعدایشیائی حریف تھائی لینڈ سے ہوگا۔لیگ کا فائنل میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔