مزید خبریں

ارجنٹائن کے فارورڈ کارلوس جوکون کوریااستونیا کے خلاف میچ سے باہر

بیونس آئرس (جسارت نیوز)ارجنٹائن کے مایہ ناز فارورڈ کارلوس جوکون کوریااستونیا کے خلاف دوستانہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ 27سالہ کارلوس جوکون کوریا جلد کے ٹشو کی تکلیف کے باعث سے استونیا کے خلاف دوستانہ میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ڈاکٹروں نے کارلوس کوریا کی تکلیف کے بارے میں کہا ہے کہ سنجیدہ نوعیت کی ہے اس لیے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی کو علاج کے لیے ا سپین واپس بلایا گیا ہے ۔کارلوس جوکون کوریا اس تکلیف کی وجہ سے اٹلی کے خلاف میچ سے بھی محروم رہے تھے۔