مزید خبریں

روایتی کھیل کا میلہ، شموزئی کلب نے بابوزئی کلب کو ہرا کر مقابلہ جیت لیا

مردان(جسارت نیوز)روایتی کھیلوں کے مقابلے میں شموزئی مخہ کلب نے اپنے حریف بابوزئی مخہ کلب کو ہرا کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘ اختتامی تقریب شموزئی کے علاقے میں منعقد ہوئی جس میں ریجنل اسپورٹس آفیسر نعمت اللہ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ ‘ ار ایس او مردان سمیت مخہ ایسوسی ایشن کے صدر امجد حسین یوسفزئی اور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے صاحبزادے ارشد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ .اس موقع پر ونر اور رنر اپ آنیوالی ٹیموں میں انعامات اور شیلڈز بھی پیش کی گئی ۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مقامی لوگوں نے مرحوم صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کو خرا ج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس علاقائی کھیل کے فرو غ میں بڑا کردار ادا کیا تھا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ریجنل اسپورٹس آفیسر نعمت اللہ نے مخہ کیلئے علیحدہ گرائونڈ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ روایتی کھیلوں کے اس سلسلے کو جاری رکھے گی۔