مزید خبریں

ایرانی ہیکروں کا اسرائیل پر حملہ ،20کمپنیاں متاثر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے اسرائیلی کمپنیوں کا نظام چوپٹ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دفاع، مالیات اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والی 20اسرائیلی کمپنیوں پر سائبر حملے کیے گئے۔ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق نے ان حملوں کے پیچھے لبنان میں سرگرم ایک ایرانی حمایت یافتہ گروپ کا ہاتھ ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے اور لبنان میں موجود ایک گروپ پولونیم نے اسرائیل میں کام کرنے والی 20 تنظیموں اور اداروں کے علاوہ لبنان میں متحرک ایک تنظیم کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے دعویٰ کیا کہ اس نے سائبر حملوں کا سراغ لگا کر انہیں ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور ہیکروں کے درمیان روابط کا سلسلہ 2020 ء سے جاری ہے۔ اس کے تحت تہران حکومت خود کارروائی کرنے کے بجائے کسی تیسرے فریق کو اس طرح کے سائبر حملوں کی ذمہ داری سونپ دیتی ہے، تاکہ سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو آسانی سے مسترد کیا جاسکے۔ پولونیم نے پہلے بھی اسرائیل کے حساس اداروں پر کیے تھے۔