مزید خبریں

لاس اینجلس کے اسپتال میں چاقو حملہ‘ 3افراد زخمی

لاس اینجلس(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس کے اسپتال میں چاقو سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اینکنو نامی اسپتال میں پیش آیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں ایک ڈاکٹر اور 2نرسیں شامل ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوع کو سیل کردیا اور حملہ آ ور کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور عادی مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔