مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی سلطنت عمان کے وزیر توانائی و معدنیات محمد بن حمد رومحی نے ملک میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے ذخائر کی بدولت آیندہ 2سے 3سال میں ملک کی تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 سے ایک لاکھ بیرل تک اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دریافت ہونے والے خام تیل کے نئے ذخائر میں اس وقت 5.2 ارب بیرل تیل اور گیس کے ذخائر میں 240 کھرب مکعب فٹ گیس موجود ہے۔