مزید خبریں

چین : بلٹ ٹرین پٹڑی سے اترگئی‘ ڈرائیور ہلاک

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں بلٹ ٹرین پٹڑی سے اترگئی،جس کے نتیجے میں ڈرائیورہلاک ہو گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق حادثہ رونگ جیانگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔بلٹ ٹرین گوئی یانگ سے گوانگ ژوجارہی تھی۔ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے،جن میں زیادہ تر مسافر ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے 136 مسافروں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔