مزید خبریں

کویت میں زلزلے کے شدید جھٹکے شہریوں میں خوف و ہراس

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے،تاہم اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کویتی ماہر موسمیات عادل سعدون نے بتایا کہ اس طرح کے زلزلے کی شدت زیادہ خطرے کا باعث نہیں بنتی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6یااس سے تجاوز کرجائے تو خطرہ ہوتا ہے۔