مزید خبریں

دوسری گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چمپئن شپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری گیٹورڈ ٹرافی ٹینس چمپئن شپ، چھٹے دن کے نتائج انڈر 17 فائنل ملک حسنین نے تیمور انصاری کو 2-6، 6-2، 6-10 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز راؤنڈ رابن مریم شاہد نے ایسشل آصف کو 1-8 سے ہرایا۔ انڈر 9 سنگلز راؤنڈ رابن سید محمد سفیان نے عرش عمران کو 1-4، 3-5 سے شکست دی۔ فائنل اور اختتامی تقریب کل صبح 11 بجے یونین کلب میں ہوگی۔ پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے سید شاکر علی مہمان خصوصی اور حرا شمیم ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کراچی بار ایسوسی ایشن مہمان خصوصی ہوں گی۔