دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے ڈنمارک کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ڈنمارک حکومت کے خزانے کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا تھا اور جعل سازی سے خطیر رقم ٹیکس ریفنڈ کے نام سے حاصل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام سنجے شاہ بتایا گیا ہے ۔ ڈنمارک کی وزارت انصاف کے مطابق 7سال سے ملزم ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر ڈنمارک کی وزارت انصاف اور وزارت خارجہ نے دبئی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔