مزید خبریں

سوڈان میں فوج کی تجارتی کمپنیاں بند ہونے کا خدشہ

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی حکومت نے فوج کے زیر انتظام چلنے والی کمپنیوں کی نج کاری کا عندیہ دے دیا۔ سوڈان کے وزیر مالیات ڈاکٹر جبریل ابراہیم نے شرم الشیخ میں نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اس خیال کا اظہار کیا۔ اس فیصلے کے بعد فوجی کی ملکیت کمپنیاں کوئی بھی شہری خرید سکے گا تاہم اسلحہ ساز فیکٹریوں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے اپنے تاجروں اور شہریوں کو سوڈان کی فوجی ملکیتی کمپنیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔