واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا جنگی طیارہ کیلیفورنیا کی کاؤنٹی سین برنارڈینو کاؤنٹی میں گرکرتباہ ہوا۔ حادثہ صحرائی علاقے میں پیش آیا اور طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ حادثہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بحریہ اورتفتیشی ٹیموں کے کارکن جائے وقوع پرپہنچ گئے ۔ حکا کا کہنا ہے کہ وہ طیارے تباہ ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔