مزید خبریں

بھارت: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا 9 افراد ہلاک‘ 19زخمی

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے کے بعد آ گ گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔