مزید خبریں

ہانگ کانگ تیانمن اسکوائر کی تینتیسویں برسی پر سخت اقدامات

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے تیانمن اسکوائر سانحے کی برسی کے موقع پر ریلیاں روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرلیے ۔ حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی مظاہرے میں شریک نہ ہوں۔ یاد رہے کہ 33برس قبل 4اور 5جون کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں واقع تیانمن اسکوائر پر جمع ہونے والے جمہوریت نواز نہتے مظاہرین پر چینی فورسز نے فائرنگ کر دی تھی۔ چین نے مارے جانے والے افراد کی تعداد جاری آج تک نہیں کی ہے۔