مزید خبریں

ویسٹ انڈیز سے سیریز کو آسان نہیں لے سکتے ، ثقلین مشتاق

لاہور (نمائندہ خصوصی) ثقلین مشتاق نے کہا کہ کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹاپ تھری میں ہو۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑی پْر جوش ہیں، اسے آسان نہیں لے سکتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کوئی بھی سیریز ہوآسان نہیں لی جا سکتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پْر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے آرام مانگا، انہیں دیا گیا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ حسن علی میچ ونر اور گیم چینجر ہے، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، سب کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ٹاپ تھری میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، وہ مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔