مزید خبریں

فائیو اے سائیڈ ہاکی ، پاک بھارت میچ 2-2گول سے برابر

لوزانے(جسارت نیوز) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سوئیزرلینڈ کے شہر لوزانے میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز میچ2-2 گول سے برابر رہا۔میچ کے پہلے منٹ میں بھارت کی جانب سے محمد راحیل نے گول اسکور کیا ,7ویں منٹ میں پاکستان کے ارشد لیاقت نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا.18 ویں منٹ میں بھارت کے گرساحبجیت سنگھ نے گول کرکے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلادی.بعد ازاں 20 ویں منٹ میں پاکستان کے عبدالرحمن نے گول اسکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا.واضع رہے پاکستان آج 2 میچز کھیلے گا.پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے سوئزرلینڈ کیساتھ جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ملائیشیا کیساتھ کھیلے گا.بعد ازاں 5 جون کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔پاکستان نے ابوزر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پولینڈ کو 2-4 سے شکست دے دی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں جاری ہیں، گرین شرٹس نے ہفتہ کے روز اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا، ابوزر نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 7ویں، 13ویں اور 15 ویں منٹ میں 3 گول اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، مرتضی یعقوب نے ایک گول کیا، پولینڈ کی طرف سے وجیوک اور رابرٹ نے گول اسکورکیے۔