مزید خبریں

فرنس اوپن ٹینس

پیرس (جسارت نیوز)امریکی نو عمر ٹینس اسٹار کوکو گف کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے ، وہ ویمنز سنگلز کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے بھی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ 18 سالہ کوکو گف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسیکا پیگولا نے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں میڈیسن کیز اور ان کی ہم وطن امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹائون سینڈ کو شکست دی۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔