مزید خبریں

حیدرآباد:خاتون کا بیٹوں پر لگائے جانے والے الزامات کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آبادکے علاقہ بھٹائی نگرکے گوٹھ نانگو شاہ کی رہائشی مسماۃ نور بانو نے اپنے بیٹوں پر لگائے جانے والے الزامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے بتا یا کہ ایک لڑکی مسماۃ سویرا نے 14مارچ 2022کو شاہد ابڑو نامی نوجوان سے شادی کی ہے اور بعد میں مسماۃ سویرا نے سیشن کورٹ میں ایک درخواست دی ہے کہ مجھے اور میرے شوہر شاہد برڑو کو میرے رشتہ داروں صابربرڑو، خالد برڑو، ذوالفقار برڑو، غلام برڑو اور میرے بیٹوں مظہر علی اور علی مراد کے نام بھی شامل کیے ہیں کہ مجھے جانی نقصان کاخطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ میروں بیٹوںمظہر علی برڑو اور مراد علی برڑو نے مسماۃ سویرا اور اس کے شوہر کو کسی قسم دھمکی نہیں دی اور نہ ہی میرے بیٹوں کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے۔انہوں نے بتا یاکہ مسماۃ سویرا میرے دونوں بیٹوں کو ناحق ملوث کرنا چاہتی ہے جبکہ میرے بیٹے رکشہ چلاکر اور مزدوری کرکے اپنے بچوں کی کفالت کرتے ہیں۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی کہ مسماۃ سویرا کی جانب سے دی جانے والی درخواست سے میرے بیٹوں کا نام خارج کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔