مزید خبریں

حیدرآباد: ٹنڈو محمد خان کے ریٹائر ماسٹر کا عیدالاضحی پر بونس کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو محمد خان کے ریٹائرڈ ماسٹر خڈا بخش سولنگی اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو عید الاضحی کے موقع پر ایک تنخواہ بونس دی جائے ‘ میٹرک پاس اور انٹر پاس افراد کو بغیر انٹر ویو کے ملازمت پر رکھاجائے سندھ کے اندر بند تمام تعلیمی اداروں کو کھولا جائے اسکولوں کو اساتذہ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائے تاکہ قوم کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے عوام کمر توڑ دی ہے مہنگائی بے روز گاری سے تنگ آکر لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں، پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں اُٹھائے مار ے مارے پھر رہے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری مہنگائی پر قابو پا کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔